24 فروری 2014 - 20:30
ایران کے ایٹمی پروگرام کی حقانیت

اینٹی وار ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں آئي اے ای اے کے سربراہ کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے اپنے تمام وعدوں اور ذمہ داریوں پر عمل کیا ہے۔

ابنا: اینٹی وار ویب سائٹ نے یوکیا آمانو کی نئ رپورٹ کو امید افزا قرار دیا ہے اور لکھا ہے کہ دس برس قبل مغربی ممالک، ایران پر دباؤ ڈالنے کےلئے ایران میں یورینیم کی افزودگي کے مسئلے کو اٹھاتے تھے لیکن آج ایران کی مثبت کارکردگي سے یہ واضح ہوگيا ہے کہ مغربی ملکوں کی یہ کوششیں بے سود تھیں۔ اس ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ آئي اے ای اے کی رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ ایران مکمل طرح سے این پی ٹی معاہدے پر کاربند ہے۔ اینٹی وار ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ آئي اے ای اے کی نئي رپورٹ میں اس بات پر تاکید کی گئ ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام، قانونی راستے سے ہٹا نہیں ہے۔ ایران اور آئي اے ای اے نے تعاون جاری رکھنے کا معاہدہ کیا ہے جس کی رو سے ایجنسی نے ایران کی کئي سائيٹوں کا معائنہ بھی کیا ہے۔

.......

/169